فلپائن: سمندری طوفان سے ایک شخص ہلاک اور 13 لاپتہ ہو گئے

Philippines

Philippines

منیلا (جیوڈیسک) منیلا فلپائن کے شمالی حصوں میں سمندری طوفان کے باعث سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے ایک شخص ہلاک اور 13 لاپتہ ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یوتور اس برس آنے والا سب سے خطرناک طوفان ہے۔

ایک سو ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواں نے صوبہ ارورا کے ساحلی شہروں کیسیگوران اور دینالونگن میں تباہی پھیلا دی، متعدد گھر تباہ ہو گئے۔ درخت گرنے سے وسیع علاقے کو بجلی کی سپلائی معطل ہو گئی شدید بارشیں برسانے کے بعد طوفان ساتھ چائنا سی کی جانب بڑھ گیا۔