واشنگٹن : اسرائیل اور فلسطین مذاکرات جاری رکھیں، جان کیری

John Kerry

John Kerry

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ مشرقی یروشلم میں نئی اسرائیلی بستیوں کے اعلان کے بعد دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹ نہیں آنا چاہیے۔ کولمبیا کے دورے پر جاتے ہوئے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے جان کیری نے مشرقی وسطی میں امن مذاکرات کے حوالے سے اسرائیل اور فلسطین پر زور دیا کہ دونوں فریقین بغیر کسی رکاوٹ کے بات چیت جاری رکھیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل کی جانب سے حالیہ بیان کے مطابق اسرائیل مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں نئی بستیوں قائم کرے گا۔ جان کیری نے اسرائیلی مذاکرات زپی لیونی سے بات کی جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کو ٹیلی فون پر رابطہ کر کے اسرائیل کی جانب سے دیئے گئے بیان پر تبادلہ خیال کیا۔