فون کالز اور انٹرنیٹ معلومات سے دہشتگرد حملوں کو روکا گیا

Washington

Washington

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن امریکا کی نیشنل سیکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ لوگوں کی فون کالز اور انٹرنیٹ سے حاصل کردہ معلومات سے دہشتگرد حملوں کو روکا گیا، ڈیٹا پانچ سال بعد ضائع کر دیا جاتا ہے۔

نیشنل سیکیورٹی ایجنسی اور امریکی سائبر کمانڈ کے سربراہ جنرل کیتھ الیگزنڈر نے امریکی کانگریس کو بتایا ہے کہ لوگوں کے ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سے معلومات حاصل کرکے ہی نائن الیون جیسا واقعہ دوبارہ ہونے سے روکا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کو محفوظ بنانے کے لیے اٹھایا گیا ہر قدم قانونی ہے۔ این ایس اے کو ایسے کسی بھی پروگرام پر کوئی شرمندگی نہیں۔ سیکیورٹی ایجنسی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے جاسوسی کے پروگرام کو خفیہ رکھنے کی کوشش کی تھی۔ لوگوں کی خفیہ معلومات کو پانچ سال بعدضائع کر دیا جاتا ہے۔