پی آئی اے کے سی ای او کی یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات، فلائٹ سیفٹی اقدامات پر بریفنگ

Meeting

Meeting

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ائیر لائنز (پی آئی اے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) نے یورپی یونین کی سفیر سے ملاقات کی اور فلائٹ سیفٹی پر یورپی خدشات اور پی آئی اے کے اقدامات پر بریفنگ دی۔

پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ سفیر نے متعلقہ ایجنسی کے ساتھ سفارتی سطح پر معاملہ اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ترجمان کے مطابق یورپی یونین کی سفیر کا کہنا تھا کہ خا لص تکنیکی بنیاد پر یہ فیصلہ کیا جا ئے گا، جو ابھی زیر غور ہے اور فیصلے پر کسی قسم کا سیاسی اثر نہیں ہوگا۔

خیال رہے کہ یورپین ایجنسی نے جعلی لائسنس اسکینڈل کے بعد تمام پاکستانی ائیر لائنز پر پابندی لگادی تھی ۔