پی آئی آے کی پروازیں روانگی اور آمد میں تاخیر کا شکار

PIA

PIA

لاہور(جیوڈیسک) لاھور قومی ایئر لائن کی دو پروازیں بیرون ملک روانگی اور آمد میں گھنٹوں تاخیر کا شکار ہیں ،ایئرلائن انتظامیہ نے تاخیر کی وجہ جہازوں میں فنی خرابی بتائی ہے ۔

لاہور سے دبئی جانے والی پرواز پی کے 203 نے صبح 9 بج کر 55 منٹ پر روانہ ہونا تھا جو 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو کر اب سوا 3 بجے روانہ ہو گی۔

ریاض سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 756 بھی پانچ گھنٹے تاخیر سے پہنچے گی ،اس نے صبح 8بجکر 40 منٹ پرپہنچناتھا ،اب 2بجے اترنے کا امکان ہے۔پی آئی اے حکام نے پروازوں میں تاخیر کی وجہ جہازوں میں فنی خرابی قرار دی ہے۔