نوابشاہ : دولت پور بائی پاس پر ٹریفک حادثہ،4 افراد جاں بحق ،پولیس

Nawabshah

Nawabshah

نواب شاہ(جیوڈیسک) نواب شاہ کے قریب تیز رفتار مسافر کوچ کی ٹکر سے میاں ، بیوی اور 2بچے جاں بحق ہوگئے۔کوچ کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے۔دولت پور بائی پاس پر پنجاب سے کراچی جانے والی تیز مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوائیکل سوار میاں ،بیوی اور 2بچے جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مسافر کوچ نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں عبد الحکیم اوٹھو ،ان کی بیوی ،ڈیڑھ سالہ فرحان اور 6ماہ کی بچہ کومل موقع پر ہی دم توڑ گئے۔پولیس نے کوچ کو دولت پور تھانے پہنچادیا،حادثے کے بعد کوچ کا ڈرائیور اور کلینر فرار ہوگئے۔