پولنگ سٹیشن 139 نہ ملنے کی شکایات بے بنیاد،ووٹنگ بلا تعطل جاری ہے،الیکشن کمیشن

Election Commission

Election Commission

کراچی(جیوڈیسک) ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی کے تینتالیس پولنگ سٹیشنز پر پولنگ صبح آٹھ بجے سے بلا تعطل جاری ہے،کراچی میں ووٹرز کو پولنگ سٹیشن نمبر ایک سو انتالیس نہ ملنے کی شکایات بے بنیاد ہیں۔ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ کراچی میں پولنگ سٹیشن نمبر ایک سو انتالیس نہ ملنے کی شکایات درست نہیں۔

دیگر کی طرح ایک سو انتالیس نمبر پولنگ سٹیشن پر بھی پولنگ کا عمل جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پولنگ سٹیشن نمبر ایک سو اڑتیس اور ایک سو اٹھہتر دوبارہ انتخاب والے پولنگ سٹیشنز میں شامل نہیں،الیکشن کمیشن کے اعلی حکام کراچی میں جاری پولنگ عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔