پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جا رہی: محمد علی گردیزی

PIA

PIA

ملتان (جیوڈیسک) پی آئی اے کے چیئرمین محمد علی گردیزی نے کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری نہیں کر رہی، چھبیس فیصد شیئر سرمایہ کاروں کے لیے رکھے گئے ہیں۔

ائیر پورٹ پر جدہ اور مدینہ منورہ جانیوالی ڈائریکٹ پرواز کا افتتاح کرتے ہوئے محمد علی گردیزی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت پی آئی اے کی بہتری کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، مزید اٹھارہ طیارے شامل کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی ماہانہ آمدن آٹھ ارب روپے ہے جسے پندرہ ارب تک لے جائیں گے۔ پی آئی اے کی نجکاری نہیں کی جا رہی اور نہ ہی ملازمین کو نکالا جا رہا ہے۔