پائلٹ کی من پسند کھانے کی ضد، پی آئی اے کی لندن جانیوالی پرواز ڈھائی گھنٹے لیٹ

PIA

PIA

لاہور (جیوڈیسک) پی آئی اے کے آپریٹنگ پائلٹ کو پسند کا کھانا نہ ملا، پائلٹ نے نیویارک جانے والی فلائٹ کو پونے تین گھنٹے ائیر پورٹ پر ہی روکے رکھا۔

ڈھٹائی اور ہٹ دھرمی کی بد ترین مثال اس وقت دیکھنے میں آئی جب پی آئی اے کا آپرییٹنگ پائلٹ نوشاد گرم کھانا نہ ملنے پر ناراض ہو گیا اور نیویارک جانے والی پرواز پی کے 711 کو بر وقت اڑانے سے انکار کر دیا۔

آپریٹنگ پائلٹ کی فرمائش پر پی آئی اے کے عملے کی دوڑیں لگ گئیں۔ سٹاف موصوف کی فرمائش پوری کرنے کیلئے سرگرم ہو گیا اور گاڑی کو مقامی ہوٹل بھیج کر من پسند ناشتا منگوایا گیا۔

آپریٹنگ پائلٹ نوشاد کی ضد اور ہٹ دھرمی کی وجہ سے فلائٹ پونے تین گھنٹے تک لاہور ائیر پورٹ پر کھڑی رہی جس سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ آپریٹنگ پائلٹ نوشاد کی فرمائش پوری ہونے کے بعد سوا چھ بجے روانہ ہونے والی پرواز نو بجے پونے تین گھنٹے کی تاخیر سے مانچسٹر کے راستے نیویارک روانہ ہوئی۔