ملا عبدالقادر کو سزائے موت دیکرحسینہ واجد کی حکومت نے پاکستان دشمنی کی بدترین مثال قائم کی ہے، عقیل خان

Aqeel Khan

Aqeel Khan

لاہور: کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر عقیل خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حسینہ واجد کی حکومت نے روزنامہ ”سنگرام” ڈھاکہ کے سابق ایڈیٹر اور جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنما عبدالقادر ملّا کو پھانسی دے کرظلم کی انتہا کردی ہے۔

انہوں نے کہا تقسیم پاکستان کے بیالیس سال بعد من گھڑت اور گمراہ کن شہادتوں کی بنیاد پر ان کا عدالتی قتل انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

افسوس تو اس بات کا ہے کہ حکومت پاکستان نے اس ظالمانہ کارروائی کو رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا نہ کیا اور محض ایک خاموش تماشائی بنی رہی جبکہ ملا عبدالقادر کو جو سزا دی گئی ہے وہ پاکستان سے محبت کی دی گئی ہے۔

پاکستانی عوام نے ان کی اس بے رحم سزا پر احتجاج اور غائبانہ نماز جنازہ ادا کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ ملا عبدالقادر کے ساتھ ہے۔ اللہ تعالیٰ ملا عبدالقادر کے گھر والوں کو صبر و جمیل عطا فرمائے اور ان کے درجات مزید بلند کرے۔ آمین