حضرت پیر محمد افضل قادری کا تحریک لبیک کے کراچی سے نو منتخب ممبران اسمبلی کو ٹیلی فون

Mohammad Afzal Qadri

Mohammad Afzal Qadri

کراچی گجرات لاہور: حضرت پیر محمد افضل قادری نے کراچی سے تحریک لبیک کے نو منتخب ممبران اسمبلی کو ٹیلی فون کر کے اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا ہے اور انہیں بہترین انداز میں ملک وملت کی خدمات انجام دینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک لبیک یارسول اللہ کے بانی حضرت پیر محمد افضل قادری نے کراچی سے تحریک لبیک کے نو منتخب ممبران اسمبلی مفتی محمد قاسم اور محمد یونس سومرو کو ٹیلی فون پر ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دین اسلام وطن عزیز اور عوام پاکستان کیلئے شاندار خدمات انجام دے کر اعلیٰ مثال قائم کریں۔

انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت ۖ اور ختم نبوت ۖ کا تحفظ تحریک لبیک یارسول اللہ کی اولین ترجیح ہے۔ جبکہ عوامی خدمات کیلئے لائحہ عمل کا اعلان جلد کیا جائیگا۔

الیاس زکی، شعبہ نشر واشاعت