سب انسپکٹر رانا سہیل احمد ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات، چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

Rana Sohail Ahmed

Rana Sohail Ahmed

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) سب انسپکٹر رانا سہیل احمد ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات، چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، سماج دشمن عناصر کے گرد گھیرا تنگ اور شریف شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کریں گے، رانا سہیل احمد، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد محمد اقبال جوئیہ تبدیل، سب انسپکٹر رانا سہیل احمد ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات، ، سب انسپکٹر رانا سہیل احمد نے چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا، رانا سہیل احمدایم فل ایل ایل بی گولڈ میڈلسٹ ،یو این امن مشن میں سوڈان بھی رہ چکے ہیں، مختلف اضلاع میں ڈیوٹی انجام دے چکے ہیں کنگن پور میں بطور ایس ایچ او کام کر رہے تھے جہاں سے ڈی پی او قصور نے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے، سب انسپکٹر رانا سہیل احمدنے کہا کہ ڈی پی او قصور منتظر مہدی نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کے لئے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں، ڈی پی او قصور کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا، علاقہ سے منشیات فروشوں، جواریوں کا خاتمہ مشن ہے، علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کنٹرول کرنا اور شریف شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) اسلامی تعلیمات سے متاثر افضل جان نے بیوی بچوں سمیت اسلام قبول کر لیا، قاری عبداللہ ساجد نے کلمہ پڑھانے کے بعد اسلامی نام تجویز کر دئیے، تفصیلات کے مطابق اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر افضل جان نے اپنی بیوی شکیلہ بی بی، بیٹی اور بیٹے عدن کے ہمراہ اسلام قبول کر لیا، جامعہ مسجد رحمانیہ اہلدیث کے خطیب قاری عبداللہ ساجد نے کلمہ پڑھا نے کے بعد اسلامی نام افضل جان سے محمد افضل، بیوی کا نام شکیلہ بی بی، بیٹے کا نام عدن سے محمد عدنان اور بیٹی کا نام عائشہ افضل رکھ دیا، اسلام قبول کرنے پر سیاسی و سماجی جماعتوں کے نمائندوں کئی مبارکباد ،
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126