طیارہ حادثہ : دو سو اسی افراد کی لاشیں یوکرائن حکومت کے حوالے

Plane Crash, People Bodies

Plane Crash, People Bodies

یوکرائن (جیوڈیسک) ملائشیا ائیر لائنز کی پرواز ایم ایچ 17 میں ہلاک ہونے والے دو سواسی مسافروں کی لاشیں حکومت کے حوالے کر دی گئیں۔

لاشوں کو ایک ٹرین کے ذریعے شہر خرکیو لایا گیا ہے، جہاں یوکرائن انتظامیہ کی جانب سے تفتیش کے بعد ڈچ ماہرین لاشوں کا معائنہ کریں گے اورپھر انہیں ہالینڈ روانہ کر دیا جائے گا۔

طیارے حادثے میں ہلاک ہونے والے دو سو اٹھانوے مسافروں میں ایک سو ترانوے ڈچ شہری ہیں۔

اس سے پہلے روس نواز باغی دو فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر بھی ملائیشین حکام کے حوالے کر چکے ہیں۔