PIA کے جہازوں کو نئے سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا

PIA

PIA

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) قومی ایئر لائن کے فضائی بیڑے میں شامل جہازوں کو نئے سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ائیر مارشل ارشد ملک سی ای او پی آئی اے آن لائن کچہری کے دوران گفتگو میں سی ای او پی آئی اے ائرمارشل ارشد ملک کا کہناتھاکہ پی آئی اے کے پاس 13 سال کے پرانے جہازوں کی فلیٹ ہے، 6نئے جہازوں کو خریدنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فضائی بیڑے میں شمولیت کے لیے نئے جہاز سمتبرتک آناشروع ہوجائیں گے۔

ان کاکہناتھا کہ پی آئی اے کی پروازوں پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی ہے، پابندی ہٹانے کے لیے یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی(ایاسا)نے سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آڈٹ کی شرط رکھی ہے،ایاسا کی شرط ہے کہ انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرے،جب تک پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا سیفٹی آڈٹ اکاؤ سے نہیں ہوتا تب تک پی آئی اے سمیت پاکستان کی تمام ائرلائنز پر یورپ اور برطانیہ پر پابندی برقرار رہے گی۔

ان کا کہنا تھاکہ پی آئی اے کی گزشتہ سال سے یورپ اور برطانیہ میں فلائٹس پر پابندی ہے، امید ہے کہ اکتوبر میں انٹر نیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن کی ٹیم پاکستان سی اے اے کا آڈٹ کرنے پاکستان آئے۔

ارشد ملک کا مزید کہناتھا کہ یو اے ای حکومت کی طرف سے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی شرط کے بعد پاکستانی سے جانے والے مسافروں کو مشکلات ہیں،ریپڈ پی سی آر سہولت کے بعد امید ہے مشکلات حل ہو جائے۔