نامعلوم طیاروں کی شام میں ایرانی تنصیبات پر بمباری

Warplanes Bombing

Warplanes Bombing

قاہرہ (اصل میڈیا ڈیسک) شام سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شام البوکمال شہر میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک ہیڈ کواٹر پر نامعلوم جنگی طیاروں نے بمباری کی جس نے نتیجے میں ہیڈ کواٹر کو غیرمعمولی نقصان پہنچا ہے۔

‘سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس’ کا کہنا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے طیارہ شکن نظام نے عراقی سرحد کے قریب دیر ایزور کے مشرقی علاقے “البوکمال کی فضا میں موجود نامعلوم طیاروں پر فائرنگ کی۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کے دوران شام میں ایرانی تنصیبات پر کیے گئے حملوں میں کم سے کم 40 ایرانی فوجی اور جنگجو ہلاک ہوگئے تھے۔

9 ستمبر کو عراقی الحشد شیعہ ملیشیا کے اسی علاقے میں موجود مراکز پر نامعلوم طیاروں کے ذریعے بمباری کی گئی جس میں متعدد ہلاک اور زخمی ہوگئے تھے۔

فضائی حملوں میں 17 ستمبر کو دیر الزور کے مشرق میں البوکمال کے مضافاتی علاقے الہری میں ایرانی فورسز اور ان کی ملیشیا کو بھی نشانہ بنایا گیا جس سے بھاری جانی نقصان ہوا۔

سیریئن آبزرویٹری نے گذشتہ جمعرات کو کہا تھا کہ ایرانی افواج اور شامی اور غیر شامی قومیتوں سے ان کے وفادار ملیشیا دییر ایزور کے علاقوں ، خاص طور پر شام-عراقی سرحد کے قریبی علاقوں میں اپنی پوزیشن مستحکم کررہے ہیں۔ یہ گروپ سرحدی علاقوں میں ہتھیار اور گولہ بارود کے ذخائر منتقل کرنے کے ساتھ نئے حفاظتی اقدامات کررہے ہیں۔