شہباز شریف نے وزیراعلی پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) شہباز شریف نے وزیر اعلی پنجاب کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب احمد مخدوم نے ان سے حلف لیا۔ گورنر ہاوس میں ہونے والی حلفیہ تقریب میں سول اور فوجی حکام نے شرکت کی۔مسلم لیگ ن کے شہباز شریف 300 ووٹ لے کر تیسری مرتبہ وزیر اعلی پنجاب منتخب ہوئے۔

شہباز شریف 1988 میں پہلی باررکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، 1997 میں پنجاب کے پہلی مرتبہ وزیراعلی بنے ، 2008 میں دوبارہ وزیر اعلی کا منصب سنبھالا۔اس کے ساتھ ہی پنجاب میں انتقالِ اقتدار کا مرحلہ پایہ تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔