متحدہ کا یوم سوگ ختم، کراچی میں معمولات زندگی بحال

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی جانب سے یوم سوگ ختم کرنے کے اعلان کے بعد شہر میں معلومات زندگی بحال ہوگئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور رابطہ کمیٹی نے پر امن کامیاب یوم سوگ منانے پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تاجروں، دکانداروں اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ شام 4 بجے اپنی سرگرمیاں معمول کے مطابق شروع کردیں۔

ایم کیو ایم کے اعلان کے بعد شہر میں زندگی معمول پرآگئی۔ دکانیں، کاروباری مراکز اور پیٹرول پمپ کھلنا شروع ہو گئے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ بھی سڑکوں پر آگئی۔ واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف آج یوم سوگ کا اعلان کیا تھا۔