مسلم لیگ ن کی حکومت صحت و تعلیم کے شعبوں میں بہتری کے حوالے سے انقلابی اقدامات اُٹھا رہی ہے: رائو ناصر

لاہور : چیف آرگنائزر:مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور رائو ناصر علی خاں میئو،میڈیا ایڈوائزر مسلم لیگ ن لیبرونگ لاہور امتیاز علی شاکر،نائب صدر مسلم لیگ ن لیبرونگ پی پی159ملک طارق ،محمد نذیر،رفیق احمد،بابر ،محمد شفیح ،محمدمشتاق، اشفاق احمد،وسیم ملک عرف بابا،شہباز،حافظ اقبال کی مسلم ن کے رہنماء رانا مبشر اقبال اور رانا راشد سے اُن کے ڈیرے خیابان امین پر ملاقات ،ملک طارق نے رانا مبشر اقبال اور رانا راشد کو علاقہ کے مسائل سے آگاہ کیا جس پر رانا مبشر اقبال نے اُن کو مسائل کے حل کرنے کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ وہ حلقہ کے مسائل سے اچھی طرح آگاہ ہیں اور کوشش کریں گے کہ جلد از جلد علاقہ کے تمام مسائل حل ہوجائیں۔

رانا مبشر اقبال نے کہا کہ قائد محترم جناب وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کے حکم کے مطابق عوام کی خدمت کیلئے دن رات حاضر ہوں ۔اُنہوں نے وعدہ کیا کہ کچا شہزادہ روڈ کامعیاری سیوریج اور سڑک جلد از جلد تعمیر ہوگی ۔ اہل علاقہ نے سیوریج کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔