مسلم لیگ ن کی حکومت کراچی سمیت ملک بھر میں امن قائم کرنا چاہتی ہے چودھری شہزاد

لاہور ( پریس ریلیز ) قیام امن کے بغیر ریاست ترقی کرسکتی ہے نہ ہی عوام خوشحال ہوسکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کراچی، کوئٹہ سمیت ملک بھر میں امن قائم کرنا چاہتی ہے۔ اللہ تعالیٰ نے چاہا تو جلد کراچی کا امن بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صدر لیبرونگ لاہور شہزاد انور، چیف آرگنائزر رائو ناصر علی خاں میئو، میڈیا ایڈوائزر امتیاز علی شاکر نے صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کے استحکام میں میڈیا کے مثبت کردار کو سرہاتے ہوئے کہا کہ اگر صحافی برادری اپنا فرض ایمانداری کے ساتھ نبھاتی رہی تو وہ دن دور نہیں جب ملک سے بدامنی، کرپشن اور چور بازاری کا خاتمہ ہوجائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب ایک صحافی اپنی جان پر کھیل کر عوام کو سچی خبر حقائق کے مطابق پہنچاتا ہے تو وہ جہاد کررہا ہوتا ہے، ایسے وقت میں اگر صحافی کی جان چلی جائے تو اُسے شہید کہنا چاہئے ناکہ جانبحق۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ کراچی میں قیام امن کی کوششوں میں میڈیا مسلم لیگ ن کی حکومت کا ساتھ دے گا۔