مسلم لیگ ن کی حکومت کو کسی لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں، عابد فضل چوہدری

مصطفی آباد/للیانی ؛ مسلم لیگ ن کی حکومت کو کسی لانگ مارچ یا شارٹ مارچ سے کوئی خطرہ نہیں، عمران خان سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے خلاف بے مقصد احتجاج کر رہے ہیں، جو ایک صوبہ نہیں چلا سکے وہ ملک کیا چلائیں گے، دنیا بھر کے سروے خیبر پختوانواہ کی حکومت پر عدم اطمنان کا اظہار کر چکے ہیں، عمران خان اگر احتجاج کرنا چاہتے ہیں تو اپنے حکومت کے خلاف کریں، اگر انہوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو خیبر پختونخواہ کی عوام ان کے خلاف لانگ مارچ کریں گے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے نائب صدر محمد عابد فضل چوہدری نے سرہالی کلاں میں دی گئی عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عید ملن پارٹی میں تحصیل قصور کے صدر چوہدری کاشف نیاز، سنیئر نائب صدر حاجی سلیم شہزاد میئو، ایڈیشنل جزل سیکرٹری عمر فاروق بھٹہ،جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد ماجد، سیکرٹری اطلاعات چوہدری یسین میئو و عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Eid Milan Party

Eid Milan Party