مسلم لیگ ن کی حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے بوکھلا چکی ہے، تاشفین صفدر مرالہ

PTI

PTI

کھاریاں : نائب صدرشعبہ خواتین PTI صوبہ پنجاب تاشفین صفدر مرالہ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے بوکھلا چکی ہے اور اس بوکھلاہٹ میں ایسے فیصلے کر رہی ہے جو سراسر غیر جمہوری ہیں اور قانونی و اخلاقی جواز سے عاری بھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں افراتفری نہیں چاہتی اور اسی لئے ہماری قیادت نے لانگ مارچ میں شمولیت کا فیصلہ نہیں کیا . انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کو اگر کچھ کر دکھانا مقصود ہوتا تو وہ کے پی کے میں کرتی مگر اقتدار کے حصول کیلئے لانگ مارچ کرکے جمہوریت کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے . دوسری جانب مسلم لیگ ن نے بھی اپنی غلطیوں سے کچھ نہیں سیکھا اور اسی قسم کی غلطیاں دھرا رہی ہے جن کی بناء پر ماضی میں اس کی حکومت کو ختم کیا گیا تھا . نواز شریف کی حکومت نے اسلام آباد میں فوج کو طلب کرکے خود منی مارشل لاء لگوا دیا ہے . پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں وہ عوامل اور وجوہات جاننا چاہتی ہے جن کی بناء پر حکومت نے یہ غیر معمولی بڑا قدم اٹھایا ہے۔