ن لیگ کی حکومت چلتے ہوئے نہیں بلکہ چلتی ہوئی نظر آرہی ہے، چوہدری شجاعت

Chaudhry Shujaat

Chaudhry Shujaat

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکومت چلتے ہوئے نہیں بلکہ چلتی ہوئی نظر آرہی ہے۔

لاہور سے جاری اپنے ایک بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ نواز شریف پہلے شخصیات سے لڑتے تھے اور اب اداروں سے لڑ رہے ہیں، نواز حکومت چلتے ہوئے نہیں بلکہ چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ ملک، فوج کی حفاظت پر احتجاج میں سب سے آگے ہیں اور قومی سلامتی کے اداروں پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ اگر وزیراعظم نے بھارت جانے کا فیصلہ کر ہی لیا ہے تو گجرات میں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لئے فاتحہ خوانی بھی کرتے آئیں۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھارت کے نامزد وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے پیر کو بھارت جائیں گے، مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی نواز شریف کے ہمراہ ہوں گے۔