کاہنہ نو: مسلم لیگ ن لیگ کے مقامی رہنماء کو عوام نے مار مارکر ادھ مویا کر دیا

PML-N

PML-N

کاہنہ نو : ن لیگ کے مقامی رہنماء کو عوام نے مار مار کر شدید زخمی کردیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات کچا شہزادہ روڈ کا بزرگ رہائشی بابا اسماعیل کھلے مین ہول میں گِر کر زخمی ہو گیا تھا۔

صدر پاکستان مسلم لیگ ن لیبرونگ uc146 رمضان گجرجب عیادت کرنے ان کے گھر پہنچے تواہل خانہ تیش میں آگے اور ووٹ مانگتے وقت کئے گئے وعدے پورے نہ ہونے پر مسلم لیگی کارکن کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیاہل محلہ کی مداخلت پر بابااسماعیل کے اہل خانہ نے چھوڑ دیا ۔یوسی صدر کا کہنا ہے کہ اہل علاقہ کا غصہ جائز ہے اور وہ حق پر ہیں۔

اس لئے کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا ۔ہم اپنے سینئر پارٹی رہنمائوں کے کہنے پر عوام سے وعدے کئے تھے کہ الیکشن جیت جانے پر گلی محلوں کے تمام ترقیاقی کام جلد کئے جائیں گے لیکن ہمارے سینئر اب ورکر کی بات سننے کی لئے تیار نہیں۔۔