شہباز شریف طبی معائنہ کروانے کے لیے لندن روانہ

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر اور نامزد وزیر اعلی میاں شہباز شریف لندن روانہ ہو گئے وہ دو سے تین روز لندن میں قیام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق میاں شہباز شریف نجی دورے پر پی آئی اے کی فلائٹ پی کے 757 سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

لندن میں قیام کے دوران وہ پارٹی کے مقامی رہنماوں سے ملاقاتوں کے علاوہ برطانوی حکام سے بھی ملیں گے ،خاندانی ذرائع کے مطابق میاں محمد شہباز شریف لندن میں قیام کے دوران اپنا طبی معائنہ بھی کرائیں گے۔