لاہور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے میان بیوی قتل

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میاں بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کے ماطابق لاہور کے علاقے سمن آباد پکی ٹھٹھی میں موٹر سائیکل پر سوار میاں بیوی جا رہے تھے کہ تین نامعلوم افراد کی جانب سے انہیں فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

جس کے بعد انہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے اور فائرنگ کرنے والے تینوں نامعلوم افراد کری ڈبہ میں جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے پولیس نے لاشیں قبضہ میں لے کرتفتیش شروع کردی۔