مسلم لیگ (ن) کی حکومت بجلی بحران کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے

گوجرانوالہ : سابق وفاقی وزیر و راہنما مسلم لیگ (ن) چودھری شاہد اکرم بھنڈر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت بجلی بحران کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے اور (ن) لیگ عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے نجات دلاکر دم لے گی، توانائی بحران کا حل قومی ذمہ داری ہے، وہ اپنے آفس میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ چین او ر دیگر ممالک کے سرمایہ کار پنجاب سمیت پاکستان بھر میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں۔

حکومت پنجاب توانائی کے منصوبوں کے حوالے سے تیزرفتاری سے پیشرفت یقینی بنا رہی ہے، انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی کیلئے توانائی کا حصول نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اس جانب ہمیں بلاتاخیر آگے بڑھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پنجاب حکومت سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔