مسلم لیگ ن نے ایک سال کیلئے قومی چارٹرتشکیل دے دیا

PML-N National Charter

PML-N National Charter

مسلم لیگ نواز نے ایک سال کے قومی چارٹر تشکیل دے دیا ہے ۔ چارٹر میں حکومت کے پہلے سال کی ترجیحات کا تعین کیا گیا ہے۔ ذرائع نے اے آروائی نیوز کو بتایا کہ عام انتخابات میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد لیگی قیادت نے اعلی سطحی اجلاس میں ایک سال کا چارٹرتشکیل دے دیا ہے ۔

اس چارٹر کا اعلان مسلم لیگ نواز کے قائد میاں محمد نواز شریف جلد کریں گے۔ چارٹر میں توانائی کے بحران کے حل کو حکومت کی پہلی ترجیح قرار دیا گیا ہے۔ حکومتی رٹ اور دہشت گردی کے مسئلے کو دوسری ترجیح قرار دیا گیا ہے ۔ چارٹر میں دیگر قومی مسائل کو بھی شامل کیا گیا ہے ،مسلم لیگ ن ایک سال کے بعد جائزہ لے گی کہ قومی چارٹر پر کس حد تک عمل درآمد ہو سکا۔