مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بھی مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا : چوہدری عابد رضا کوٹلہ

کھاریاں(جی پی آئی)راہنما مسلم لیگ ن سالارقافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کا کھاریاں شہر میں مصروف دن،مختلف سیاسی وسماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں اس موقع پر چوہدری عابد رضا نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ق اور پیپلز پارٹی کا اتحاد بھی مسلم لیگ ن کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا سابقہ دور میں یہ عملی ثبوت عوام نے پیش کیا ہے اس اتحاد کیلئے دونوں جماعتیں کی مجبور ی ہے آئندہ قومی الیکشن میں مسلم لیگ ن قلین سویپ کریگی انہوں نے کہا کہ یہ وقتی اتحاد تھا جو دونوں جماعتیں کیلئے ضروری اور مجبوری بن چکا ہے۔

اگر اتحاد ختم ہوتا ہے تو ساتھ ہی دونون جماعتیںکا مستقبل بھی دائو پر لگاجاتا ہے مسلم لیگ ن عوامی جماعت ہے اور آئند ہ الیکشن انشا اللہ ملک بھرسے کامیابی ہوگی پیپلز پارٹی اور ق کا اتحاد نہ پہلے مسلم لیگ ن کا راستہ روک سکا اورنہ آئندہ روک سکے گا۔مسلم لیگ ن محب وطن جماعتوںکو ساتھ لیکر واضع کامیابی حاصل کریگی۔پیپلزپارٹی اور انکے اتحادیوں نے ملک کا بیٹرہ غرق کر دیا ہے ان سے نجات ہی ملکی مسائل کا واحد حل ہے۔

‘ضمنی انتخابات میں عوام نے پیپلزپارٹی اور انکے حواریوں کو شکست دی ہے اور عام انتخابات میں جو بھی پیپلزپارٹی کا اتحادی ہو گا وہ اپنی سیاسی موت مر جا ئیگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو ضمنی انتخابات کے بعد آئندہ انتخابات میں بھی اپنی شکست نظر آرہی ہے جسکی وجہ انتخابات میں تاخیر کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔

مگر قوم انکو انتخابات سے راہ فرار کی اجازت نہیں دیگی حکمرانوں کو ہر صورت مقررہ وقت پر انتخابات کروانا پڑ ینگے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جتنی جلدی انتخابات ہونگے یہ ملک کیلئے اتنا ہی بہتر ہو گا۔