چوہدری عتیق الرحمن ساتھیوں سمیت چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی

کھاریاں(جی پی آئی)کھاریاں کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات انجمن تاجران کے راہنمائوں چوہدری عتیق الرحمن اورچوہدری ظفر اقبال نے اپنے سینکڑوںساتھیوں سمیت چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی شخصیات مرکزی انجمن تاجران کے راہنمائوں چوہدری عتیق الرحمن اور چوہدری ظفر اقبال نے اپنے ساتھیوں سمیت گذشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ میں سالارقافلہ چوہدری عابد رضا کوٹلہ کی قیادت میں مکمل اعتماد کرتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت اعلان کردیا ہے۔

اس موقع پر حاجی محمد اسلم خان،عبدالقیوم بھٹی،چیئرمین سہراب خان،حاجی رفیق احمد بٹ،عظیم سروربٹ،چوہدری محمد منیر،چوہدری تصدیق احمد،چوہدری عابد حسین،چوہدری عدنان،چوہدری ماجد علی،چوہدری خادم حسین،اورنگزیب صراف،حاجی محمد ایوب،ملک محمدعباس،چوہدری محمد ظہیر،آغاہ محمد مشتاق سمیت سینکڑوں افراد موجود تھے۔

چوہدری عابد رضا نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنیوالوں دوستوںکو خوش آمدید کہتے ہیں چوہدری عتیق الرحمن اور چوہدری ظفراقبال نے کہا کہ چوہدری عابد رضا کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کیلئے کسی قربانی سے دریخ نہیں کرینگے آئندہ الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیںگے۔