قراقرم ایکسپریس کی بوگی میں آگ لگ گئی

Karakoram Express

Karakoram Express

کراچی (جیوڈیسک) تفصیلات کے مطابق کالا پل کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی قراقرم ایکسپریس کی ایک بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر ریلوے کا فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گیا اور بروقت کارروائی کرکے بوگی کو مکمل جلنے سے بچا لیا، ریلوے پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے وقت ٹرین خالی تھی اور آگ لگنے سے بوگی کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔