پولیس نے نرسوں کو روک پر اپنا فرض ادا کیا: رانا ثناء اللہ

Rana Sanaullah

Rana Sanaullah

لاہور (جیوڈیسک) ایوان وزیر اعلیٰ میں جنوبی پنجاب کے مسائل کے حوالے منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ کا حکم ہے مال روڈ پر احتجاج نہیں ہوں گے۔

پولیس نے نرسوں کو روک پر اپنا فرض ادا کیا ہے تاہم اس موقع پر لاٹھی چارج افسوسناک ہے تاہم نرسوں کا رویہ بھی قابل ستائش نہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کسی نرس کو نوکری سے نہیں نکالا جائے گا۔ اس کے باوجود احتجاج جاری رکھنا حکومت پر بداعتمادی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے مسائل حل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے جو تین دن میں اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ لسانی بنیاد پر صوبوں کی تقسیم کرنے والوں کا حال عوام کے سامنے ہے۔