پولیس اہلکار کو زخمی کرنے والے 2 ڈاکو شہریوں نے پکڑ لئے

Pir Mahal

Pir Mahal

پیرمحل (جیوڈیسک) پولیس اہلکار کو گولی مار کر فرار ہونے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس چوکی پیر محل کے اہلکاروں نے اﷲ والا چوک میں ناکے پر موٹر سائیکل سوار مشکوک افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو وہ مدینہ بلاک کی جانب بھاگ کھڑے ہوئے، تعاقب کرنے پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ہیڈ کانسٹیبل ایاز احمد کو شدید زخمی کر دیا۔

شہریوں نے گھیرا ڈال کر دونوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پکڑے جانے والے ملزمان میں 248 ر ب کا رہائشی اﷲ جوایا اور خان جوان کا رہائشی محمد اشرف شامل ہیں۔ زخمی پولیس اہلکار کو تشویشناک حالت کے پیش نظر سول ہسپتال ٹوبہ منتقل کر دیا گیا۔