ویلڈنگ کرتے گیس بھرنے سے ٹینکر پھٹ گیا 5 افراد زخمی

Tanker Burst

Tanker Burst

فیصل آ باد (جیوڈیسک) سدھار بائی پاس پر ویلڈنگ کے دوران ڈیزل کا خالی ٹینکر پھٹنے سے 5 شہری زخمی ہو گئے، ہسپتال میں 2 کی حا لت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

سدھا ربائی پاس پر ٹینکر کی ویلڈ نگ کی جا رہی تھی کہ وہ دھماکے سے پھٹ گیا جس سے آصف،ندیم، ریاض، عمران اور فاروق زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو الائیڈ ہسپتال منتقل کیا جہاں 2 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔