پوپ کا انتخاب نہ ہو سکا ،ووٹنگ آج پھر ہو گی

Vatican Voting

Vatican Voting

ویٹیکن(جیوڈیسک) سٹیویٹیکن میں نئے پوپ کا انتخاب نہیں ہوسکا ،آج دوبارہ خفیہ اجلاس میں ووٹنگ ہوگی۔ویٹی کن کے سیسٹائن چیپل میں مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے نو بجے ووٹنگ شروع ہوگی۔نئے پوپ کے انتخاب کیلئے دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 115 کارڈینلز سسٹائن چیپل میں موجود ہونگے۔

اجلاس میں موجودکارڈینلز کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں اور طریقہ کار کو شفاف بنانے کے لیے اندر سگنل جام کرنے والے آلات بھی نصب ہیں۔ ووٹنگ کے بعدسسٹائن چیپل کی چمنی سے اگر سفید دھواں نکلا تواس کا مطلب یہ ہوگا کہ پوپ کو منتخب کرلیا گیا۔ چمنی سے اگرسیاہ دھواں نکلا تو اس کا مطلب ووٹنگ کا عمل اگلے روز دوبارہ ہوگا۔۔ کارڈینلز اس وقت تک ووٹنگ جاری رکھیں گے۔

جب تک پوپ کے لیے کسی بشپ کو دو تہائی اکثریت یعنی 77 کارڈینلز کی حمایت حاصل نہیں ہوجاتی۔منگل کو ہونے والی ووٹنگ میں نئے پوپ کے بارے میں کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا تھا۔