پاسکو کل سے کسانوں کو باردانہ کی تقسیم شروع کرے گا

POSCO Kal

POSCO Kal

لاہور(جیوڈیسک)پاسکو کل سے کسانوں کو باردانہ کی تقسیم جبکہ یکم مئی سے خریداری شروع کرے گا ۔ سولہ لاکھ ٹن گندم خریدی جائے گی ۔جی ایم پاسکوتوقیر حسین کا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک بھر کی اکیس تحصیلوں میں دو سو اٹھارہ مراکز قائم کر دیے گئے ہیں۔

چھ ہفتے کی خریداری مہم کے لئے بنکوں سیایک سو انتیس ارب روپے قرض لیا جائے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ گندم خریداری مہم تک پاسکو فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں ختم کر دی گئی ہیں ۔ کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے کے لئے افسران ہر وقت موجود رہیں گے۔