لوگ مہنگے آلو کھانا چاہتے ہیں تو حکومت کیا کرے: سکندر بوسن

 Sikandar Hayat Bosan

Sikandar Hayat Bosan

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سکندر حیات بوسن نے ملک میں جاری آلو کی قیمتوں کے بحران پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ مہنگے آلو کھانا چاہتے ہیں تو حکومت کیا کرے۔ عوام کو غیرموسمی سبزیاں کھانے کی عادت پڑ چکی ہے، اگر آپ لوگ اسلام آباد اور لاہور میں بیٹھ کر تازہ آلو کھائیں گے تو پھر آپکو قیمت بھی ادا کرنی پڑیگی۔

اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سکندر بوسن نے کہا کہ حکومت کا کام یہ ہے کہ مارکیٹ میں آلو دستیاب ہو اس وقت تازہ آلو صرف کاغان سے آ رہا ہے وہاں سے لاکر یہا ںآلو مقررہ ریٹ پر بیچیں گے تو خرچہ کیسے پورا ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ آلو کی نئی فصل نومبر میں آئیگی۔