غربت سے تنگ خاتوں نے 2 بچوں سمیت زہر پی لیا

Rahim Yar Khan

Rahim Yar Khan

رحیم یار خان (جیوڈیسک) رحیم یار خان کے نواحی علاقے تاج پور پیر والا میں ایک خاتون نے غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر اپنے دو بچوں 4 سالہ علی حیدر اور 3 سالہ فیضان کو زہر دے کر خود بھی پی لیا۔

علی حیدر موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ فیضان حیدر اور خاتون کو طبی امداد کے لئے شیخ زید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹرز کے مطابق ان کی جان ابھی خطرہ میں ہے اور ان کو طبی امداد دی جا ری ہے۔