کوئی بھی طاقت ہمارے ملک و وطن پر قبضہ نہیں کر سکتی، صدر ایردوان

Rajab Tayyip Erdoğan

Rajab Tayyip Erdoğan

ترکی (جیوڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ جس کسی نے بھی بغاوت کی کوشش کی ہے ان کو اس بدلہ چکانا ہی پڑتا ہے۔

صدرِ ترکی نےدہشت گرد تنظیم فیتو کی ترکی میں بغاوت کی کوشش کے تیسری برسی کے موقع پر استنبول اتاترک ہوائی اڈے پر منعقدہ 15 جولائی یوم جمہوریت و قوم یکجہتی ریلی میں عوام سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیانت کرنے والا کوئی بھی عنصر، کوئی بھی دہشت گرد تنظیم ہمارے اتحاد و یکجہتی اور بھائی چارگی کو ہر گز نہیں بگاڑ سکتی، بغاوت یا پھر بغاوت کی کوشش کرنے والا کوئی بھی بلا حساب نہیں رہا اور انشااللہ تعالیٰ اب کے بعد بھی نہیں رہے گا۔

15 جولائی 2016 کی شب ترکی کو تاریکی کی جانب دھکیلنے کی کوشش کرنے والوں کے اپنے گندے عزائم میں ناکام رہنے کی وضاحت کرنے والے صدر ایردوان کا کہنا تھا کہ اس تاریک شب کو غداروں کے سامنے گھٹنے نہ ٹیکنے پر میں اس عظیم قوم کا شکر گزار ہوں۔

جناب ایردوان نے کہا کہ جب تک آپ ہمارے ایمان، ماضی، ثقافت اور ہماری نسل کا تحفظ کرتے رہیں گے کوئی بھی طاقت اس ملک پر قبضہ نہیں کر سکتی، ہم سب اپنے پاوں پر کھڑے ہیں۔کوئی بھی ہمارے ملک کو اپنی حاکمیت میں نہیں لے سکتا اس ملت کو غلا م نہیں بنا سکتا۔