بجلی کی لوڈ شیڈنگ بدستور جاری, شارٹ فال 4300 میگاواٹ ہو گیا

Load Shedding

Load Shedding

اسلام آباد (جیوڈیسک) این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق شہری علاقوں میں آٹھ اور دیہی علاقوں میں دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے۔

بجلی کی مجموعی طلب 14 ہزار 900 اور پیداوار 10 ہزار 600 میگاواٹ ہے۔ موسم میں تبدیلی کے باعث بجلی کی طلب میں معمولی کمی ہوئی ہے۔

تاہم تیز ہوا اور بارش کے باعث بجلی کے سسٹم ٹرپ ہونے کی شکایات بڑھ گئی ہیں اور بعض علاقوں میں غیر اعلانیہ بجلی کی بندش بھی جاری ہے۔