بجلی کی قیمتوں میں نظر ثانی کی خبریں افواہ

Khawaja Asif

Khawaja Asif

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قانون کے تحت وزارت پانی و بجلی نیپرا کے تابع ہے۔ موجودہ ٹیرف کے سلیب تبدیل نہیں ہونگے۔ بجلی کے نرخوں میں نظر ثانی کی خبریں افواہ ہیں۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 200 یونٹ تک بجلی کی نرخوں میں تبدیلی نہیں کی گئی۔ بل دینے کی استعداد نہ رکھنے والوں کو ریلیف دیں گے۔

حکومت اب بھی 200 ارب روپے سے زائد کی سبسڈی دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمتوں کے بارے میں عدالت جو کہے گی ہم اسے من و عن تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی سے سستی بجلی پیدا کر رہے ہیں۔ کے ای ایس سی 42 ارب روپے کی نادہندہ ہے۔