بجلی چوری مہم موثر بنانے کیلئے حکومت پنجاب نے ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

High Court

High Court

لاہور (جیوڈیسک) پنجاب حکومت نے ماتحت عدالتوں سے بجلی چوروں کی ضمانتیں منظور ہونے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا، حکومت پنجاب کا اس حوالے سے موقف ہے کہ ضمانتیں منظور ہونے سے بجلی چوری کی روک تھام کی مہم پر برا اثر پڑتا ہے۔

پنجاب حکومت نے بجلی چوری کے ملزموں کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے، ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدالتیں بجلی چوروں کی ضمانتیں منظور کر رہی ہیں، جس سے بجلی چوری کی روک تھام کی مہم پر برا اثر پڑ رہا ہے۔

لہذا عدالت اس کا نوٹس لے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔