حلقہ پی پی 240 میں ضمنی انتخابات، ووٹنگ جاری

Elections

Elections

ڈیرہ غازی خان (جیوڈیسک) تونسہ شریف کے ضمنی انتخاب میں ایک لاکھ چالیس ہزار ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن کے لئے 128 پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں سے 37 کو انتہائی حساس قرار دے کر فوج کی تین کمپنیاں تعینات کی گئی ہیں۔

اگرچہ ضمنی انتخاب میں 9 امیداوار مدمقابل ہیں لیکن (ن) لیگ کی شمعونہ عنبرین اور آزاد امیدوار خواجہ دائود ابراہیم کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے جس سے حلقے میں خاصی گہما گہمی نظر آ رہی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے پابندی کے باوجود امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو گھروں سے لانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔