پی پی 81 جھنگ کے ضمنی الیکشن میں نواز لیگ نے میدان مار لیا

 PML-N

PML-N

جھنگ (جیوڈیسک) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 81 پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے امیدوار محمد خان بلوچ نے 46 ہزار 181 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کر لی۔

حلقہ پی پی 81 کے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نواز کے محمد خان بلوچ 46 ہزار 181 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے تیمور حیات بھٹی 38 ہزار 212 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

مسلم لیگ کے متوالے غیر سرکاری نتائج آتے ہی خوشی سے دیوانے ہو گئے۔ مٹھائی تقسیم کی گئی اور خوب بھنگڑے بھی ڈالے گئے۔

واضح رہے حلقہ پی پی 81 سے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے افتخار احمد بلوچ کی جعلی ڈگری کیس میں سپریم کورٹ سے نااہلی کے بعد یہ سیٹ خالی ہوئی تھی جس پر آج دوباہ پولنگ ہوئی جس میں 15 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔