وزیراعظم کی زیر صدرات اجلاس، عسکری حکام کی شرکت

Prime Minister Meeting

Prime Minister Meeting

اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ملک کی موجودہ سیکیورٹی کی صورتحال پر عسکری حکام کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں طالبان کیساتھ مذاکرات اور شمالی وزیرستان میں حاصل اہداف کا جائزہ لیا گیا۔

اعلیٰ سطح کا اجلاس وزیراعظم آفس اسلام آباد میں ہوا۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام، چیف آف جنرل اسٹاف اشفاق ندیم اجلاس شریک تھے۔

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ شمالی وزیرسان میں حاصل اہداف کا جائزہ لیا لیا گیا۔

طالبان کی طرف سے جنگ بندی کے اعلان کے بعد باڑہ اور اسلام آباد کچہری میں خود کش دھماکے اور فائرنگ کے واقعات پر غور کیا گیا۔ آرمی چیف نے وزیر اعظم کو مکمل آپریشن اور سرجیکل اسڑائیک سمیت تین آپشن سے آگاہ کیا جبکہ وزیر خزانہ نے جنگ پر آنے والے اخراجات کے بارے میں بتایا۔