پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو دھاندلی کر کے ہرایا گیا,اویس مظفر

Awais Muzaffar

Awais Muzaffar

ٹھٹھہ (جیوڈیسک)پیپلزپارٹی کے رہنماں کی ٹھٹھہ میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پریس کانفرنس ہوئی۔ اویس مطفر اور سسی پلیجو کا کہنا ہے کہ مینڈیٹ پر ڈاکا ماراگیا جو برداشت نہیں کریں گے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما اویس مظفر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو دھاندلی کر کے ہرایا گیا ہیں۔ بلاول ہاوس کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے اویس مظفر کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو دھاندلی کر کے ہرایا گیا۔ جن نشستوں پر ہمیں ہرایا گیا ، وہاں دوبارہ گنتی کی درخواست دیں گے۔

الیکشن کمیشن کو قبل ازوقت ہر چیز سے آگاہ کر دیا تھا ۔ مخالفین نے جرائم پیشہ عناصر کی مدد سے دھاندلی کرائی ، اسلحے کی کھلی نمائش کی گئی۔ اویس مظفر نے کہا کہ پولنگ کے دوران انھیں قتل کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیرازی بنیادی طور پر سیاستدان نہیں۔ سسی پلیجو نے کہا کہ ان کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ الیکشن ٹریبلونلز میں سنوائی نہ ہوئی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔ سسی پلیجو کا کہنا تھا کہ میرپور ساکرو کے کئی پولنگ اسٹیشنز پر خواتین کو ووٹ ڈالنے سے بھی روکا گیا۔