کوئی دھاندلی نہیں ہوئی،قومی تعمیر کیلئے تمام لوگ ن لیگ کا ساتھ دیں ،شہبا زشریف

Shahbaz Sharif

Shahbaz Sharif

لاہور(جیوڈیسک)سابق وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں،کڑوڑوں پاکستانیوں کی خواہشات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

لاہور سے جاری ایک بیان میں میاں شہباز شریف نے پنجاب میں مسلم لیگ ن پر لگنے والے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کرتے ہو کہا ہے کہ قومی تعمیر نو کے لئے تما م لوگ مسلم لیگ کا ساتھ دیں ، یہ وقت اختلافات کو بھلا دینے کا ہے۔

عوام انتخابی اختلافات کو بھلا کر خوشحال پاکستان کے لئے ہمارے ساتھ مل کر کام کریں،مسلم لیگ ن کی جیت کڑوڑوں پاکستانیوں کی خواہش تھی جس کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔