پیپلز پارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس 25 اگست کو طلب

Asif Ali Zardari

Asif Ali Zardari

کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس پچیس اگست کو کراچی میں طلب کرلیا۔

آصف علی زرداری کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق اجلاس پیر کی دوپہر ایک بجے بلاول ہائوس میں ہوگا جس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیکر آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

اجلاس میں شریک چیئرمین آصف علی زرداری وزیر اعظم محمد نواز شریف ، امیر جماعت اسلامی سراج الحق ، چوہدری شجاعت حسین ، چوہدری پرویز الہی اور دیگر سیاسی رہنمائوں سے ہونے والی ملاقاتوں اور ٹیلی فونک رابطوں پر پارٹی کے ممبران سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔