پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن کو عدالت میں چیلنج کر دیا

Islamabad High Court

Islamabad High Court

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کا الیکشن اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سینیٹ کے الیکشن میں چیئرمین سینیٹ کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جانب سے فاروق ایچ نائیک نے درخواست دائرکی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ غیرقانونی طریقے سے مسترد کیے گئے لہٰذا ووٹوں کو مسترد کیا جانا کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے مسترد شدہ ووٹوں کو منظور کرکے انہیں چیئرمین سینیٹ قراردیا جائے۔

واضح رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے انتخابات میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کے 7 ووٹ مسترد ہوئے تھے جس کے بعد پریزائیڈنگ افسر سید مظفر علی شاہ نے حکومتی امیدوار صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں کامیاب قرار دیا جب کہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں بھی اپوزیشن کے امیدوار مولانا غفور حیدری کو شکت ہوئی اور مرزا آفریدی ڈپٹی چیئرمین بنے۔