پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیزاعوان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی 5 سالہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی ضلع بھمبر کے سینئر نائب صدر ملک لیاقت عزیزاعوان نے کہاہے کہ پیپلزپارٹی کی 5سالہ حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے عوام ترقی ،جمہوریت کے عمل کے تسلسل کیلئے11مئی کو پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ان خیالات کااظہار انہوں نے صوبہ پنجاب میں مختلف امیدواران کے حق میں الیکشن کمپین کے دوران عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس موقع پر کہاکہ سیالکوٹ ،گجرانوالہ ،گجرات ،منڈی بہاوالدین کی کشمیری برادری پیپلزپارٹی کے امیدواران کی کامیابی کیلئے بھرپور کرداراداکرے گی 11مئی کو عوام جمہوریت مخالف قوتوں کو مسترد کردینگے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی حکومت میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے غریبوں کی مالی معاونت کرکے انہیں معاشی طور پر خود مختار بنایا ہے ۔

بڑے بڑے عوامی منصوبے شروع کرکے ثمرات عوام تک پہنچائے ہیں عوام 5سالہ کارکردگی کو سامنے رکھ کر 11مئی کو پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر اکثریت سے کامیاب کرائیں۔