یپلزپارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ چوہدری اسماعیل خالد

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پیپلزپارٹی کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ڈیرھ سال کے عرصہ نے پیپلزپارٹی کی حکومت نے ریکارڈ کرپشن کی قومی خزانہ کو ذاتی جاگیر سمجھ کر لوٹنے والوں کی رخصتی کا وقت قریب ہے خطے کے عوام مسلم کانفرنس کو اقتدارمیں دیکھنا چاہتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار مسلم یوتھ ونگ کے مرکزی جنرل سیکرٹری چوہدری اسماعیل خالد نے کیا انہوں نے کہا کہ غیر ریاستی جماعتوں نے آزاد خطے میں لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے آزاد خطے کے وسائل اور عوام کے فنڈز کو پاکستان میں استعمال کیا جا رہا ہے غیر ریاستی افراد کو کشمیر کے اندر زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت غیر ریاستی افراد کو کشمیر میں آباد کر کے تحریک آزادی کشمیر اور ریاست کی متنازعہ حیثیت کو کمزور کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ آزادکشمیر کے حکمرانوں نے آادخطے کے اندر کرپشن ،اقربا پروری ،رشوت اور لوٹ مار کا بازار گرم کر رکھا ہے حکومتی اور عوامی مسائل کو پاکستان میں الیکشن میں کامیابی کیلئے استعمال کیا جا رہاہے جتنی کرپشن پیپلزپارٹی نے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں کی ہے گزشتہ 64سالوں میں اس کی مثال نہ ملتی ہے انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ کرپٹ اور بددیانت حکمرانوں کو رخصت کیا جائے۔